
جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین کی ساس کے انتقال پراظہار تعزیت
اسلام آباد 15 فروری 2022: () جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے دختران ملت کی غیر قانونی طور پر نظر بند جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین کی ساس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین الطاف احمد بٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی قید خواتین حریت رہنماؤں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نڈر خواتین رہنماؤں نے کبھی بھی بھارت کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے اور نہ ہی بھارتی تسلط کے سامنے سر تسلیم خم کیا۔ الطاف احمد بٹ نے مزید کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی کشمیر کی نڈر خواتین کی وجہ سے زندہ ہے جنہوں نے بھارت کے سامنے جھکنے کی بجائے اپنے لواحقین کو جدوجہد آزادی کےلیے قربان کردیا۔ ان بہادر خواتین کی خدمات: آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین وغیرہ کو سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔ اس حوالے سے گزشتہ روز دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام شرکاء نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت دے۔