شاداب خان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر لیکن پنجاب پولیس میں عہدہ مل گیا 

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو پنجاب پولیس نے اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر شاداب خان کی سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک پر لگایا ہے، آل راؤنڈر نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر ہونے کے بعد آئی جی پنجاب کو بھی کیا۔

شاداب خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے باعث اعزاز ہے، پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بوقت ضرورت پنجاب پولیس کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں گا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور مختلف ورکنگ شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ماضی میں بھی کئی نامور اتھلیٹس اور سپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں۔