ٹینکوں کی گھن گرج میں شادی کی پیشکش

سال 2020 میں روسی لیفٹیننٹ نے شادی کی پیشکش کیلئے انوکھ طریقہ اپنایا اور ٹینکوں سے دل کی شکل بنا کر محبوبہ کو شادی کی پیشکش کی۔

روسی خبر رساں ادارے دی ماسکو ٹائمز کے مطابق اس ویلنٹائن ڈے پر نوجوان فوجی نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کا پلان بنایا۔ اس کیلئے 16 ٹینکوں پر مشتمل ٹینکوں کی 2 کمپینوں کی مدد حاصل کی گئی۔

ان سولہ ٹینکوں کی مدد سے پوری کی پوری رجمنٹ نے نوجوان فوجی لیفٹیننٹ ڈینس خازنسیف کا ساتھ دیا اور ٹینکوں کو دل کی شکل میں لڑکی کو خوبصورت سرپرائز بھی دیا۔

Sputnik

@SputnikInt

Tank a hint and be mine! Watch Russian soldier propose to GF with help of 16 MBTs https://sptnkne.ws/BvJh 

Tank a Hint and Be Mine! Watch Russian Soldier Propose to GF With Help of 16 MBTs

Following the impressive display, a reporter from the Russian defence ministry’s official television channel suggested that the couple should hold their wedding at this summer’s annual Tank Biathlon…

sputniknews.com

See Sputnik’s other Tweets

جس کے بعد لڑکی کو انکھوں پر ہاتھ رکھ کر یہاں آنے کا کہا گیا۔ لڑکے کی جانب سے پھولوں کے گلدستے کیساتھ شادی کیلئے کہا گیا، جس پر لڑکی نے خوشی خوشی حیرت سے ہاں کہا۔

محبت کے اس خوبصورت اظہار کیلئے روسی دارالحکومت ماسکو کے باہر قائم فوجی چھاؤنی کو چنا گیا