گوگل کے بعد ایپل کا بھی چین میں دفاتر بند کرنےکا اعلان

گوگل کے بعد ایپل کا بھی چین میں دفاتر بند کرنےکا اعلان

چین میں پھیلے پُراسرار کورونا وائرس کے پیشِ نظر گوگل کے بعد ایپل نے بھی اپنے تمام دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل چین کے مین لینڈ میں اپنے تمام تر کارپوریٹ آفس، اسٹورز، اور کانٹیکٹ سینٹرز کو 9 فروری سے بند کردے گی جبکہ آن لائن اسٹورز کھلے رہیں گے ۔

اس سے قبل چین میں کورونا وائرس کے پیشِ نظر معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے بیجنگ میں موجود اپنا دفتر عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔

گوگل ترجمان کے مطابق چینی حکومت کی ہدایت پر چین کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ اور تائیوان میں بھی اپنے تمام دفاتر بند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کی چین میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے اب تک 350سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔