۔3بہنو ں کا اکلوتا بھائی نالہ کہمل میں غرقآب

اشرف چراغ
کپوارہ// منزگام را محال میں اس وقت کہرام مچ گیا جب 12سالہ عمر فاروق ولد فاروق احمد نالہ کہمیل میں ایک گہرے کھڈ میں غرقآب ہوگیا۔ جمعرات کی دوپہر کو 3بہنوں کا اکلوتا بھائی عمر فاروق ساتھیو ں کے ساتھ نالہ کہمیل میں نہانے کے لئے گیا جہا ں وہ جے سی بی مشین کے ذریعے کھودے گئے گہرے کھڈ میں ڈوب کر غرقآب آب ہوگیا ۔اس موقعہ پر دیگر ساتھیوںنے چیخ و پکار کی جس کے بعد لوگ جمع ہوئے اور کافی عرصہ کے بعد معصوم عمر فاروق کی لاش برآمد کی گئی۔ جب عمر کی لاش کو گھر پہنچائی گئی تو وہا ں کہرام مچ گیا ۔ایک مقامی شہری گوہر رمضان نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ نالہ کہمیل سے غیر قانونی طور ریت اور بجری نکالنے کا کام عروج پر ہے اور ہر روز منزگام ،آلوسہ ، سلامت واری ،شولورہ اور گوفہ بل کے مقامات پر نصف درجن جی سی بی مشینو ں کو کام پر لگایا گیا اور ٹریکٹر کے ذریعے ریت اور بجری فروخت کی جاتی ہے جس کی وجہ سے ان مقامات پر نالہ کہمل میں گہرے کھڈ بن چکے ہیں اور اس صورتحال کے سبب 12سالہ عمر کی جان چلی گئی جو 3بہنو ں کا اکلوتا بھائی تھا ۔مذکورہ شہری نے کہا کہ ان مقامات پر نالہ کہمیل کا رخ بدل دیا گیا اور کسی بھی وقت ان علاقوں کے لئے سیلابی پانی خطرے کا باعث بن سکتا ہے ۔مقامی لوگو ں نے ریت مافیا کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

 

via kashmir uzma news