حکومت آزادکشمیر سیاحتی مقامات تک رسائی کے لیے انفراسٹریکچر بہتر بنائے۔ ڈاکٹر خالد محمود خان

اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ پوری کشمیری قوم سانحہ مری پر افسردہ ہے حکومت آزادکشمیر سیاحتی مقامات تک رسائی کے لیے دورویہ سڑکیں اور انفراسٹریکچر کو بہتر بنائے ،ٹورازم آزادکشمیر میں انڈسٹری بن سکتی ہے اگر بہترین منصوبہ بندی سے اس پرکام کیا جائے ،ٹورازم سے آزادکشمیر میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ،بڑی تعداد میں سیاح آزادکشمیر کا رخ کررہے ہیں انہیں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ،الخدمت فائونڈیشن کی خدمات قابل تحسین ہیںان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر قدرتی حسن سے مالامال ہے بہتر منصوبہ بندی کی جائے تو یہاں کے نوجوانوں کو بیرون ممالک دربدری کی بجائے اپنی دہلیز پر روزگار کے مواقع میسر آسکتے ہیں اور حکومت کو اس سے ریونیو حاصل کرسکتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ٹورازم کارپوریشن آف پاکستان کے اشتراک سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے اس شعبے میں انقلاب برپا کرسکتی ہے آزادکشمیر میں سیاحتی مقامات تک رسائی آسان ہوتی تو بڑی تعداد میں سیاح آزادکشمیر کا رخ کرتے وہ سانحہ مری رونما نہ ہوتا ۔