مقبوضہ کشمیر:ہائی کور ٹ نے 3کشمیری نوجوانوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیدی

سرینگر10مارچ() غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے 3 کشمیری نوجوانوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ہائی کورٹ نے وسیم احمد پنڈت ، غلام احمد وازہ اور ظہور احمد شیخ نامی نوجوانوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قراردی۔ عدالت نے قابض انتظامیہ کو نوجوانوں کو فوری طورپر رہا کرنے کی ہدایت بھی کی ۔