اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لے۔ عبدالصمد انقلابی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور ناقابل یقین حد تک غیر انسانی سلوک ہورہا ہے

سری نگر() اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ جب تک جموں کشمیر ہندوستان کے قبضے میں رہیں گے تب تک ہمیں یہی ظلم و جبر او قتل عام ہی دیکھنا ہے۔  ایک بیان میںپیر عبدالصمد انقلابی نے جمعرات کو دو مقتول شہریوں کے لواحقین کو گرفتار  کرنے  کی مذمت کی،  سری نگر میں مقتولین کے لواحقین کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کر رہے تھے،  انہوںنے کہا ہے کہ اہل خانہ ریاستی انتظامیہ سے التجا کر رہے ہیں کہ کم از کم ان کے پیاروں کی لاشیں واپس کی جائیں اور ان کے خلاف طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔ چیئرمین نے کہا ہیکہ جس طرح مقتول الطاف بٹ کے بڑے بھائی اور خاندان کے دیگر افراد کو بھارتی  فورسز کی طرف سے زبردستی گھسیٹ کر پولیس کی گاڑیوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ یہاں تک کہ انہیں اپنے پیاروں کی لاشیں دفنانے کا مطالبہ کرنے سے بھی روکنا اور یہ مداخلت فی الدین  اور یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور ناقابل یقین حد تک غیر انسانی سلوک بھی ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ افسوس اس بات کا ہے کہ چونکہ زیادہ تر حریت پسند لیڈر اور کارکن یا تو جیلوں میں ہیں یا گھروں میں نظر بند ہیں، چیئرمین نے اس طرح کے غیر انسانی سلوک کے خلاف احتجاج اور مقتول شہریوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے پیاروں کی لاشیں واپس کرنے کے مطالبے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کیذریعے اس واقعہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات کرنا چاہیے