برطانیہ کی یورپی یونین سےعلیحدگی،پاکستانیوں کیلئےکاروبارکےمواقع

برطانيہ پر يورپی يونين  سے انخلا کے بعد متعدد اثرات مُرتب ہوں گے۔ برطانوی حکومت اور عوام کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

لندن ميں سماء کے نمائندے مُرتضٰی کیانی نے ماہر قانونی امور راشد اسلم سے گفتگو میں بتایا کہ بریگزیٹ بل برطانوی دارالعوام سے ہوتا ہوا دارالعمراء تک پہنچا اور اس کو برطانوی شاہی خاندان سے توثیق مل گئی۔

انھوں نے بتایا کہ برطانیہ کو 11ماہ ميں يورپی يونين سے ٹريڈ ڈيل ضروری ہے تاہم اب برطانوی شہری يورپی يونين ميں ووٹ نہيں دے سکيں گے اور برطانیہ اب اپنے اختیارات کو استعمال نہیں کرسکے گا۔

راشد اسلم نے تشویش ظاہر کی کہ برطانوی ارکان کی واپسی سے کشمير کا معاملہ متاثر ہوگا کیوں کہ یورپی یونین میں کشمیر کی آواز برطانوی اراکین پارلیمنٹ اٹھاتے تھے تاہم برطانیہ سے بہت سے یورپی ممالک کے باشندے اپنے ممالک چلے جانے سے خلا پیدا ہوا ہے جس کے باعث کاروبار اور ملازمت کے مواقع پیدا ہونگے۔