5فروری تقریبات:کشمیری حریت پسند رہنما الطاف احمد بٹ عالمی ضمیر جھنجھوڑنے لندن پہنچ گئے

اسلام آباد، لندن()برطانوی ایوانوں کو کشمیر میں ہونے والے حقیقی بھارتی  مظالم سے جھنجھوڑنے اور کشمیر کاز کو عالمی سطح پہ ایک نئی جلا بخشنے والے ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما الطاف احمد بٹ لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، لارڈ مئیرز،انسانی حقوق کے عالمی اداروں کے رہنماوں ،اور سول سوسائٹی سے ملاقاتیں  کرکے انکو بھارتی جبر کا شکار مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کے حوالے سے رئیل سٹوریز بارے بریف کرینگے ،وہ برطانیہ میں ہونے والے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت بھی کرینگے جس میں آزاد کشمیر اور برطانیہ میں مقیم کشمیری، پاکستانی ،اور سکھ کمیونٹی کی لیڈر شپ شرکت کرینگے ،انکے میزبان تحریک کشمیر برطانیہ کے سربراہ راجہ فہیم کیانی ہونگے،اس کے علاوہ الطاف احمد بٹ برطانوی وزیراعظم کو یادداشت قراداد بھی پیش کرینگے،یاد رہے کہ گزشتہ برس جب الطاف احمد بٹ برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی مظالم پہ بریفنگ دی تھی تو ہر آنکھ نم ہو گئی تھی