بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر ميں بھارتی فورسز نے ضلع جموں ميں فائرنگ کرکے تين کشميريوں کو شہيد کر ديا۔

کشمير ميڈيا سروس کے مطابق مسلط اہلکاروں نے ٹرک پر فائرنگ کرکے 3 کشميريوں کو شہيد کر ديا جبکہ کارروائی کے دوران ٹرک ڈرائيور سميت 2 افراد کو بلاجواز حراست ميں لے ليا۔

مسلسل لاک ڈاؤن پر ايمنسٹی انٹرنيشنل نے اظہار تشويش کیا ہے۔ انسانی حقوق پر جاری سالانہ رپورٹ ميں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کےليے انٹرنيٹ سروس کو بند کر ديا گيا۔

تنظيم نے سياسی قيادت سميت ہزاروں افراد کی نظر بندی کو غير انسانی قرار دے ديا۔

وادی ميں بھارتی کرفيو کو 180 روز گزر چکے ہیں جس کی وجہ سے خوراک اور ادويات کی قلت برقرار ہے۔