
اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی محرم میں شیعہ سنی فساد پھیلانے کی سازش بےنقاب ہوگئی
سنی اور شیعہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بناکر ایک دوسرے کیخلاف فرقہ واریت کا مواد ڈالا گیا، پاکستانی خفیہ اداروں نے سازشی اکاؤنٹ کوپکڑکرمختلف مکاتب فکر کے علماء کو اکٹھا کیا اوراسرائیلی سازش کے ثبوت دکھائے۔سینئر تجزیہ کار صابر شاکر
پاکستانی قوم بڑی بھائی چارے والی ہے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کی خبر ہے کہ پاکستان میں محرم شروع ہونے والے ہیں، اس لیے فرقہ ورانہ مواد سوشل میڈیا پر ڈالا گیا۔پتا چلا یہ عائشہ نا می خاتون جو کام کررہی ہے، یہ پاکستان کی خاتون نہیں ہے جعلی خاتون ہے، اکاؤنٹ بھی پاکستان سے آپریٹ نہیں کیا جارہا، اس اکاؤنٹ کا ہیڈکوارٹر اسرائیل میں ہے۔ہمارے خفیہ اداروں نے اس کو سازشی اکاؤنٹ کو پکڑا اور اسکو بے نقاب کیا ، مختلف مکاتب فکر کے علماء کو اکٹھا کیا اور ان کو ثبوت دکھا کربتایا کہ ہوش کے ناخن لیں۔اپنے لوگوں کو بتائیں پاکستان میں فرقہ واریت کی سازش اسرائیل میں کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں وار ایران اور سعودی عرب کی ہے، دونوں نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے کیا ہے، اب صورتحال مختلف ہوتی جا رہی ہے۔ اب دونوں ممالک کی پاکستان میں پراکسی کم ہوتی جاری ہے۔