پاکستانی وزيراعظم کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وزيراعظم عمران خان بنی گالہ گھر کا سارا خرچہ خود اٹھاتے ہیں، جب کہ گھر کے يوٹيليٹی بلز اور ملازمين کو تنخواہيں بھی خود اپنے پاس سے دیتے ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع سے جاری اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ڈيڑھ لاکھ روپے بنيادی اور 50 ہزار روپے ہاؤس رينٹ ملتا ہے، جب کہ بنی گالا رہائش گاہ کو کمپ آفس ڈکلیئر نہیں کیا گیا۔

موجودہ وزيراعظم کی مہنگائی اور تنخواہ سے متعلق اعداد و شمار پر سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی تنخواہ بڑھانے کی مشروط تجويز دے دی۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزيراعظم کی تنخواہ ديگر سول سرونٹس ، سے ايک روپيہ زيادہ ہونی چاہيے، يہ دنيا کا اصول ہے ۔ تنخواہ بڑھانی چاہيے ليکن عمران خان ٹيکس بھی ادا کريں۔