جنوبی کشمیر کے13 مقامات پر این آئی ائے کے چھاپے

سری نگر: جنوبی کشمیر کے13 مقامات پربھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی ائے نے شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے، گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ کئی گھروں میں اہل خانہ پر تشدد اور قیمتی سامان ضبط کر لیا گیا۔

جنوبی کشمیر کے اسلام آباد، کولگام اور پلوامہ اضلاع میں سرکاری ٹیچر جاوید احمد شیخ اور اقبال شیخ،ایک دکاندار شوکت شیخ،درزی منظور شیخ، امین، بشیر احمد پڈر، نمبردار عبدالغنی وانی اور ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد احسن میرکے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔

این آئی اے نے چھاپوں کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیااورشہریوں کے موبائل فون ، لیپ ٹاپس اور دیگر اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔۔ دریں اثنابھارتی فورسز نے  ضلع کپواڑہ   میں محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران  سے 5بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کرالپورہ سے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا۔

گرفتار کئے گئے نوجوانوں میں عبدالرئوف ملک ، الطاف احمد ،ریاض احمد لون اور عبدالمجید بیگ شامل ہیں۔ پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں مجاہد ین کا ساتھی قراردیا ہے ۔ پولیس  ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ہونے والے  حزب المجاہدین کے عسکریت پسند ہیں ان کے قبضے سے  اسلحہ اور گولہ بارود  برآمد ہوا ہے۔