ٹریفک جام، عاطف اسلم پھنس گئے، بائیک پر کنسرٹ آمد

کراچی: () گلوکار عاطف اسلم کراچی میں ٹریفک جام میں پھنس گئے، انہیں بائیک پر سوار ہو کر کنسرٹ میں پہنچنا پڑا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم جب گذشتہ رات کنسرٹ کیلئے نکلے تو ٹریفک جام دیکھ کر آو دیکھا نہ تاو موٹر سائیکل پر سوار ہوئے اور ٹھنڈی ہوا کو انجوائے کرتے ہوئے کنسرٹ کے مقام تک پہنچ گئے۔

گلوکار کو بائیک پر آتا دیکھ کر ان کے مداح خوش ہو گئے اور عاطف عاطف کے نعرے لگائے۔ عاطف نے بھی مداحو ں کو مایوس نہیں کیا اور اپنی پرفارمنس سے ان کے دل جیت لئے۔ پرفارمنس کے دوران عاطف نے اپنے مشہور گانوں سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔