سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ، گہرائی 120 کلومیٹر تھی

سوات  سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔تفصیلات کے مطابق سوات اور گردو نواح میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 شدت ریکارڈ کی گئی۔ جب کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر تھی ،مزید بتایا گیا ہے کہ  زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پیاڑی سلسلہ تھا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ہیں۔زلزے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ کراچی کے شمال میں آیا ہے جبکہ زلزلہ کی شدت 3 میگنیٹیوڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کے جھٹکے کراچی کے شمالی و جنوبی علاقوں میں محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کا مرکز شہر سے 40 کلو میٹر شمال میں واقع گڈاپ تھا۔ ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ0 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز 25.31 ڈگری شمال میں طول بلد اور 67.23 ڈگری مشرق عرض بلد میں واقع تھا اور اس کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ شہر سے دور کم نوعیت کا تھا تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس ضمن میں میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت انتہائی کم تھی اور آفٹر شاکس صرف زیادہ شدت کے زلزلے کے بعد آتا ہے، اتنی کم شدت کے زلزلے میں نقصان نہیں ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے۔ خاص کر ملک کا سوات ریجن اکثر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔