اقرا عزیز جہاز میں اپنا فون بھول گئیں

کراچی: () اداکارہ اقرا عزیز جو گزشتہ روز اپنے شوہر اداکار یاسر حسین کے ساتھ پاکستان سے دبئی پہنچی ہیں، دورانِ سفر اپنا فون جہاز میں بھول گئیں۔

اقرا عزیز نے اپنی انسٹا سٹوری پر اماراتی ایئرلائن سے اپنا فون دوبارہ واپس حاصل کرنے کیلئے مدد کی اپیل کی۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اپنا فون جہاز میں بھول گئی ہیں اور اب انہیں دو راتوں تک دبئی میں ہی رہنا ہے اور انہیں اپنے بیٹے کی بہت یاد آرہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ ایئر لائن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘ کیا وہ اداکارہ کی مدد کرسکتے ہیں۔