بھارتی فورسز نے شوپیان میں ایک نہتے شہری کو شہید کردیا

سرینگر24اکتوبر ()غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک نہتے شہری کوگولی مارکر شہید کردیا۔
بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکارں نے ضلع کے علاقے باباپورہ زینہ پورہ میں اپنے کیمپ کے قریب ایک نہتے شہری کو گولیوں کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ شہید ہونے والے شہری کی شناخت ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شاہد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔