علیحدگی کی افواہوں کے بیچ شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

لاہور: شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ا ور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کوسوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارک باد دے دی۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان کچھ دنوں سے علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ ان افواہوں کے بیچ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کوسالگرہ کی گرم جوشی سے مبارکباد  دی۔

شعیب ملک نےثانیہ مرزا کے ساتھ اپنی پرانی تصویر شئیر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی اورثانیہ مرزا کے لیے صحت مند اور خوشگوار زندگی کے لیے خواہشات کا اظہار کیا۔

کچھ روز قبل عرب میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ  شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اب تک علیحدگی کی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا بھی اعلان کیاگیا جو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جلد نشر ہوگا۔