
کورونا وائرس| مزید 13موت کی آغوش میں
مہلوکین کی تعداد 547،وائرس متاثرین میں449 کا اضافہ، مجموعی تعداد28470
سرینگر // جموں و کشمیر میں اتوار 16 اگست کو مزید13افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ اس طرح مہلوکین کی تعداد بڑھ کر547ہوگئی ہے۔ ان میں سے 41جموں جبکہ506 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ سنیچر کو76سفر کرنے والوں سمیت449افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد28470تک پہنچ گئی جن میں سے 6377جموں جبکہ 22093 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 449 متاثرین میں سے سب ست زیادہ 129 سرینگر، 42 بارہمولہ، 24 پلوامہ،31بڈگام،23 اننت ناگ، 0کو لگام، 5 شوپیان، 27 کپوارہ، 43بانڈی پورہ،25گاندربل,58جموں 6راجوری،8کٹھوعہ،3ادھمپور،0رام بن،8سانبہ،3ڈوڈہ،7پونچھ، 7ریاسی اور0 کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔
مزید 13اموات
جموں و کشمیر میں اتوار کو مزید 13افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 4پلوامہ، 2بانڈی پورہ،2بڈگام، 2سرینگر، ایک اننت ناگ، ایک بارہمولہ، ایک شوپیان، اور ایک گاندربل سے تعلق رکھتا ہے۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا ’’ سرینگر شہر میں فوت ہونے والے 2اشخاص میں سے الاہی باغ کا ایک 75سالہ شخص اوربژپورہ سرینگر کا ایک 94سالہ شخص شامل ہے ۔ادھر پلوامہ میں محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اتوار کو پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چار افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے ۔ انہوں نے کہا ’’ ان چاروں کی عمر 62سے 75سال کے درمیان ہے۔مذکورہ افسر نے بتایا کہ پلوامہ کے چار متاثرین میں سے 3متاثرین کی موت صدر اسپتال سرینگر جبکہ ایک سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں فوت ہوا‘‘۔ پلوامہ کے متاثرین میں سے ایک چندری گام، ایک فرستہ بل، ایک، ایک تلہ باغ پانپور اور ایک کاکنہ پورہ سے تعلق رکھتا ہے۔ ادھر بڈگام میں محکمہ سحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا’’ بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے 2افراد اتوار کو کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے جنکی عمر 66اور 70سال تھی‘‘ ۔مذکورہ افسر نے بتایا ’’ ان دونوں افراد کاصدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگئے‘‘۔مذکورہ افسر نے بتایا کہ اننت ناگ ضلع اور بارہمولہ میں ایک ایک شخص وائرس سے فوت ہوگیا ہے جنکی عمر 55اور 60سال تھی۔ ادھر وسطی کشمیر کے گاندربل علاقے تعلق رکھنے والے 2مریض اتوار کو سکمز صورہ میں فوت ہوگئے۔سکمز صورہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں میں واکورہ کا 70سالہ اور تلملہ گاندربل سے تعلق رکھنے والے 72سالہ شخص شامل ہے‘‘
حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے28470معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے6985سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک20943اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد542تک پہنچ گئی ،جن میں سے 501کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور41کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران اتوار کو مزید267شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے97اور کشمیر صوبے کے 170اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 793537ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 16؍اگست2020ء کی شام تک 765067نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک413305افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں41723اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔6985کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ46380 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق317675اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
مزید 267صحتیاب
اتوار کو مزید 267افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں اور اسطرح صحتیاب ہونے والے کی تعداد 20943ہوگئی۔ اتوار کو صحتیاب ہونے والے 267افراد میں سے 52سرینگر، 8بارہمولہ، 61پلوامہ، 19بڈگام، 18اننت ناگ،6کولگام، 45جموں،14کٹھوعہ، 15سانبہ، 11پونچھ، 5رام بن،3ڈو ڈہ اور 3ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔
ضلع گاندربل میں3روزہ مکمل لاک ڈائون
ارشاد احمد
گاندربل//ضلع گاندربل میں کروناوائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آج یعنی سوموار 17 اگست سے 19 اگست تک 3دن تک لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام کاروباری سرگرمیوں،گاڑیوں کی نقل و حرکت اور دیگر سرگرمیوں پر مکمل قدغن لگا دی گئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر شفقت اقبال نے اس بارے میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے چند روز سے کوروناوائرس میں مبتلا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر 17 سے 19 اگست تک تین روزہ لاک ڈائون کا نفاذ عمل میں لایا جارہا ہے، تاہم ضروری اور لازمی خدمات کو اس سے باہر رکھا گیا ہے
ملک میں تقریباً 50ہزارکورونا اموات،متاثرین قریب 26لاکھ
یو این آئی
نئی دہلی //ملک میں کورونا وائرس کے سنگین حالات کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 944 افراد کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ، جبکہ وائرس کے 63 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد 25.89 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے 63 ہزار،489 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی تعداد 25 لاکھ،89 ہزار،682 ہوگئی ہے ، جبکہ 944 اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی 49 ہزار،980 ہوگئی ہے ۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ ایک ہی دن میں 53،322 افراد کی شفایابی سے جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ،62 ہزار،258 لاکھ ہوگئی ہے ۔ملک میں اب سرگرم کیسز26.16 فیصد ، شفایابی کی شرح 71.91 فیصد اور اموات کی شرح 1.93 فیصد ہے ۔ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 4 ہزار،854 سے بڑھ کر 1 لاکھ،56 ہزار،719 ہوگئی اور322افراد کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار،749 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران 6،844 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ،8 ہزار،286 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسزاسی ریاست میں ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1011 عدد کا اضافہ ہوا ہے جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 51437 ہوگئی ہے جبکہ اب تک ریاست میں اس وبا نے 2393 افراد کو ہلاک کیا ہے ۔ جان لیوا وائرس سے 96،231 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔فعال کیسز کے معاملہ اس کے بعد ریاست بہارکا نمبر پر ہے جہاں یہ تعداد بڑھ کر 32591 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 450 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 68510 افراد اس مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔