
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 3اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر 25اگست () غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ میں 3اور کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کمل کوٹ میں ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔