کراچی کنگز کے محمد عامر اور محمد الیاس پی ایس ایل سے باہر

کراچی کنگز کے محمد عامر اور محمد الیاس پی ایس ایل سے باہر

ابتدائی میچز میں شکست کا شکار کراچی کنگز کی ٹیم مزید دشواریوں میں گھر گئی - فوٹو:فائل

ابتدائی میچز میں شکست کا شکار کراچی کنگز کی ٹیم مزید دشواریوں میں گھر گئی – فوٹو:فائل

 کراچی: کراچی کنگز کے دو کھلاڑی محمد عامر اور محمد الیاس انجریز کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اپنے تینوں ابتدائی میچز میں شکست کا شکار ہونے والی کراچی کنگز کی ٹیم کے لیے مزید مشکلات کھڑی ہوگئیں ہیں کیونکہ فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد الیاس انجریز کے باعث لیگ  سے باہر ہو گئے ہیں۔

فرنچائز کے ترجمان نے بتایا کہ کاندھے کی شدید انجری میں مبتلا محمد الیاس  گزشتہ میچ میں دو اوورز کرانے  کے بعد میدان سے باہر آگئے تھے، بدقسمتی سے اُن کی ایم آر آئی رپورٹ بہت خراب ہوئی جس پر ڈاکٹرز نے انہیں آئندہ چھ ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث وہ لیگ چھوڑ کر واپس اپنے گھر جارہے ہیں۔

دوسری جانب فاسٹ بولر محمد عامر پچھلے ایک ہفتے سے سائیڈ اسٹرین کا شکار تھے، بحالی کے عمل کے دوران ان کی کمر کی انجری بڑھ گئی اور اب وہ لیگ  بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔