حریم شاہ اورصندل خٹک نے اپنا پہلا گانا ریلیزکردیا

حریم شاہ اورصندل خٹک نے اپنا پہلا گانا ریلیزکردیا

سیاسی شخصیات کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر سے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک چونکا دینے والی خبر شیئر کی۔

حریم اور ان کی ساتھی ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک نے یو ٹیوب پر اپنا پہلا گانا ’’منڈا نخرے باز ‘‘ شیئر کیا ہے جو سوشل میڈیا صارفین کیلئے یقیننا ایک سرپرائز ہے۔

 

حریم نے اپنی ٹویٹ میں گانے کی ویڈیو کے ساتھ یہ امید ظاہر کی کہ شائقین اسے پسند کریں گے۔

ویڈیو میں حریم اور صندل کے ساتھ خرم دادا اور ارباز ایری نے پرفارم کیا ہے۔

یو ٹیوب پر 2 منٹ 56 سیکنڈز دورانیے کی ویڈیو میں یہ گانے کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔