میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے نئے ترجمان مقرر

راولپنڈی: میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے، آئی ایس پی آر۔

 راولپنڈی: میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو آصف غفور کی جگہ پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کردیا گیا ہے جب کہ سابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانیوں کی جانب سے ملنے والے پیار اور تعاون کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے، اپنی مدت کے دوران تعاون پر سب کا شکر گزار ہوں بالخصوص میڈیا کا جب کہ نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ دسمبر 2016 میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جگہ میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کیا گیا تھا، میجر جنرل آصف غفور اس وقت سوات میں ڈویژن کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے