اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اورفلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چیک پوائنٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے میں فوجی چیک پوائنٹ کے قریب ایک نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق مغربی کنارے میں بیت الحم کے مقام پر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ احمد مانسرا کے نام سے ہوئی جو بیت الحم کے ہی گاؤں وادی فقین کا رہائشی تھا جب کہ نوجوان کو 3 گولیاں ماری گئیں جو سینے، گندھے اور ہاتھ پر لگیں۔