جموں وکشمیر یوتھ سوشل فورم کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

سرینگر01 مارچ : بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں جموں وکشمیر یوتھ سوشل فورم نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو فوجی طاقت کے بل پر دبا رہا ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوتھ سوشل فورم کے رہنما زبیر احمد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں ، قتل عام اور گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور حقوق انسانی کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین پامالیوںکا سخت نوٹس لیں۔ زبیراحمد نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کوانکا حق خود ارادیت دینے سے پورے خطے میں امن اور سیاسی استحکام آئے گا۔