ایران نے زیرزمین ڈرونز اور میزائل اڈے کی رونمائی کردی

ایرانی فوج نے زیر زمین ڈرونز اور میزائل تیار کرنے والے اڈوں کی رونمائی کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی انقلابی فورس کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے زیر زمین دو ملٹری اڈوں کی رونمائی کی جس میں میزائل اور بغیر پائلٹ کے چلنے والے ڈرون تیار کیے جاتے ہیں، زیر زمین فوجی اڈا ایران کے پہاڑی سلسلے کے درمیان قائم کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زیر زمین ملٹری بیسز میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل اور دشمن کے ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے ڈرون تیار کیے جاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق زیر زمین ملٹری بیس مقامی سطح پر تیار ہونے والے ڈرون کی رینج 2000 کلو میٹر ہے اور اس پلیٹ فام سے متعدد ڈرون فائر کیے جا سکتے ہیں۔