پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا ہماری ترجیح نہیں: محمد زبیر

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز  کے ترجمان محمد زبیر نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کی تجویز سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار  کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ (ق) لیگ کے رہنما کو وزیراعلیٰ بنانا ہماری ترجیح نہیں، اس پر بات چیت ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ (ن) لیگ کی قیادت نے فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن پر اتفاق کرنا آسان نہیں ہے۔

دوسری جانب  جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ میرے خیال میں موجودہ حکومت سےجان چھڑانے کے لیے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مسلم لیگ (ق) کو دیے جانا ممکن ہے۔