آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

ریاض: آج چشم دنیا وہ نظارہ دیکھے گی جو سال میں صرف دو بار ہی رونما ہوتا ہے۔ خانہ کعبہ کے عین اوپر سورج ہوگا جس سے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائےگا۔

العربیہ نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان جدہ فلکیاتی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق اس دلچسپ اور حیران مظاہر قدرت کا نظارہ 2 بج کر 26 پر کیا جا سکے گا۔

اس مظاہر قدرت کے بدولت دنیا بھر میں مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکیں گے۔ ماہرین کہنا ہے کہ سال میں صرف دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔

Sun upon Khana kaba

یہ وقت تب آتا ہے جب سورج اور خانہ کعبہ ایک دوسرے کے عین متوازی یعنی ایک ہی خطِ عمود پر ہوں۔ سورج اور خانہ کعبہ کے 90 ڈگری پر ہونے کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ بھی دکھائی نہیں دے گا۔