یاسمین راجہ کا ناہیدہ نسرین سمیت حریت رہنمائوں کی رہائی کامطالبہ

سرینگر 18فروری ( کے پی این) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنماء یاسمین راجہ پلوامہ کے علاقے پامپور میں دختران ملت کی غیر قانونی طورپرنظربند جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین کے گھر گئی اور ان کی ساس کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔
یاسمین راجہ نے مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر عظیم کی دعا کی ۔ اس موقع پر انہوں نے ناہیدہ نسرین سمیت غیر قانونی طورپر نظربند تمام حریت رہنمائوں ،کارکنوں اور کشمیری نوجوانوں کی فوری رہائی مطالبہ کیا۔