
بھارت کے خلاف نعرے لگانے کے جرم میں آٹھ نوجوانوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج نوجوانوں نے شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک جنازے میں بھارت کے خلاف نعرے لگائے تھے
سری نگر : شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک جنازے میں بھارت کے خلاف نعرے لگانے کے جرم میں آٹھ نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ ( یو اے پی اے ) کے تحت بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے . ان میں سے چار نوجوانوں قیصر احمد میر ، بلال احمد میر ، ظہور احمد ڈار اور اعزاز احمد گنائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق محمد امین ڈار ولد عبد الاحد ڈار نامی نوجوان کی موت ایک سڑک حادثے میں ہوئی ،محمد امین ڈار کے جنارے میں شامل افراد نے بھارت مخالف نعرے لگائے چنانچے آٹھ افرادکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ اس جرم کی سزا سات سال قید ہے ۔ تھانہ کپواڑہ میں درج مقدمے میںعابد حسین میر ولد عبد الثانی میر ، قیصر احمد میر ولد فاروق احمد میر ، بلال احمد میر ولد فاروق احمد میر ، ظہور احمد ڈار ولد خضیر محمد ڈار ، اعزاز احمد گنائی ولد شامل ہیں غلام رسول گنائی ، عباس احمد میر ولد خضیر محمد میر ، فردوس احمد بھٹ ولد لال بھٹ اور فیاض احمد ڈار ولد محمد مقبول ، یہ سارے بومھا کپوارہ کے رہائشی شامل ہیں