
ڈھاکہ : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بنگلا دیش کے دورے کے موقع پر بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں پاک، بنگلہ دیش افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک میں دفاعی تعاون میں مثبت پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی عسکری قیادت کی سطح پر باقاعدہ دورے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاک، بنگلہ دیش افواج کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں تربیت، مشترکہ مشقوں اور انسداد دہشت گردی میں تجربات کے تبادلے پرگفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے جھوٹی اور تقسیم انگیز اطلاعاتی مہمات کے بڑھتے چیلنجز پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور اتفاق کیا کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کو مزید مضبوط بنایا جائےگا۔