اٹارنی جنرل کی ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ پر انکوائری کمیشن بنانے کی مخالفت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ثاقب نثار کی آڈیو کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ثاقب نثار کی آڈیو کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ اٹارنی جنرل نے انکوائری کمیشن بنانے کی مخالفت کردی۔

ہائی کورٹ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے آڈیو کلپ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کے لئے سندھ ہائی کورٹ بار کے سابق صدر صلاح الدین احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔