
پاسبان حریت ،بھارت کیخلاف ریاست گیر احتجاج کااعلان ہندوستان جمہوری نہیں بلکہ جارح ، سفاک’ دہشتگرد ملک اسکی نام نہاد جعلی جمہوریت کیخلاف احتجاج کیا جائیگا
مظفرآباد () بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک جارح ، سفاک اور دہشت گرد ملک ہے۔26 جنوری کے دن کو ریاست بھر میں بھارت کی نام نہاد جعلی جمہوریت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔ پاسبان حریت جموں کشمیر۔کشمیری عوام ایک دن بھارت سے تاریخ کی مشکل ترین جنگ جیت جائیں گے، میڈیاء کے نام جاری کیئے گئے ایک بیان میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا ہیکہ بھارت دنیا کے نقشے پر ایک ایسا بد عہد ملک ہے جس نے جموں کشمیر کے عوام سیکیئے گئیحق خودارادیت کے وعدوں کو سر عام توڑ کر بحیثیت ملک خود کو بد عہد ریاست کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت جموں کشمیر کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق چھین کر ، انکا حق آزادی سلب کرکے ، کشمیر میں نو لاکھ قابض افواج مسلط کرکے ، ریاست بھر میں انسانی حقوق کے منافی کالے قوانین نافذ کرکے ، کشمیری عوام کے سیاسی، سماجی، مذہبی حقوق غصب کرکے خود کو دنیا میں جمہوریت کا علمبردار ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ دنیا جان چکی ہیکہ بھارت ایک ایسی سفاک ریاست ہے جس میں کروڑوں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیں ظلم اور بربریت کا شکار ہیں۔ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ ریاست جموں کشمیر میں حکومت ہند ایک سازش کے تحت نہتے شہریوں کو قتل کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدل رہی ہے۔ غزالی کا کہنا تھا کہ 26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے ہوں گے سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ عزیر احمد غزالی ریاست بھر کے عوام اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری شہریوں سے اپیل کی کہ 26 جنوری کو یوم سیاہ منا کر دنیا بھر میں بھارت کی نام نہاد جعلی جمہوریت کا پردہ چاک کریں۔