نئے، مہذب افغان طالبان بندوق کے بجائے بات جیت کو ترجیح دیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے خیال ظاہر کیا ہے کہ حالیہ دہائیوں میں افغانستان میں تشدد، خانہ جنگی اور غیر ملکی افواج کے بار بار حملوں کا سامنا کرنے کے بعد ’نئے، مہذب افغان طالبان‘ بندوق کے بجائے بات چیت کو ترجیح دیں گے۔

آزاد جموں و کشمیر انتخابی مہم کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد، افغانستان میں عوامی حمایت کی حامل حکومت کو قبول کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سیاسی تصفیہ کے لیے ظاہر ہونا چاہیے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ملک خانہ جنگی کا شکار نہ ہو، ’طالبان کے ساتھ بات چیت سب کے مفاد میں ہوگی‘ اور ہم ہمسایہ ملک افغانستان میں امن کی حمایت کریں گے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ افغان رہنما اشرف غنی، عبد اللہ عبد اللہ، حامد کرزئی، ملا برادر، استاد عطا محمد نور اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مذاکرات کے لیے میز پر آنا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، اگر چین ایران میں 400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تو افغانستان میں امن کے بغیر یہ ممکن نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جس ٹرین کو ازبکستان لانا چاہتے ہیں وہ افغانستان میں استحکام کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اسٹریٹجک مقام کی وجہ سے کوئی سپر پاور پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت افغانستان میں دہشت گردی کی سرگرمیاں کررہا ہے اور گذشتہ 40 برس میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ پھیلانے میں ملوث رہا ہے تاہم بھارت کو افغانستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ افغان سرحد پر باڑ لگانے کے ساتھ پاکستان ماضی کی نسبت بہتر حالت میں ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ طورخم اور چمن سرحدوں کا بہتر انتظام کیا جارہا ہے جبکہ پاک فوج نے پارلیمنٹیرین کو قومی سلامتی پر تفصیلی بریفنگ دی تھی اور فوج اور سیاسی قیادت اہل صفحہ پر موجود ہیں۔

آزاد و جموں کشمیر میں آئندہ انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے اپوزیشن جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ‘غیر ذمہ دارانہ قیادت’ پر تنقید کی اور کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی جلسوں میں وہ نامناسب اور توہین آمیز زبان استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا حزب اختلاف ہر وقت وزیر اعظم عمران خان کے خلاف باتیں کرتی رہتی ہے لیکن انہوں نے صرف ٹی وی پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے حکام ان ممالک میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے متعدد بینک اکاؤنٹس سے واقف ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ راشد نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے ’پری پول دھاندلی‘ کی آواز لگائی ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ آئندہ کے جے کے انتخابات میں شکست سے دوچار ہوگی۔

انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (جے پی ٹی) آزاد جموں و کشمیر میں اپنی حکومت تشکیل دے گی۔