پلوامہ میںفائرنگ سے بھارتی پولیس کا اہلکار زخمی ہو گیا فوج نے نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تلاشی مہم شروع

سری نگر() پلوامہ ضلع میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی پولیس کا اہلکار زخمی ہو گیا۔مسلح افراد نے مشتاق احمد وگے نامی پولیس اہلکار پر ضلع کے علاقے Bandzoo میں اسکے گھر کے قریب گولیاں چلا دیں۔زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے۔بھارتی فورسز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔