تمام پاکستانی بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا احترام کرتے ہیں ، پارلیمانی کشمیر کمیٹی

اسلام آباد05مارچ  : جناب شہریار خان آفریدی کی سربراہی میں پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے حالیہ جنگ بندی کے بارے میں کمیٹی کے ٹویٹ پیغام کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے اورتمام پاکستانی بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا احترام کرتے ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کمیٹی نے اپنے تازہ ٹویٹ پیغام میں کہا کہ گذشتہ ٹویٹ میں سید علی گیلانی سے متعلق کوئی بات نہیںکی گئی تھی اورتمام پاکستانیوں کے دل میں ان کیلئے مکمل عزت و احترام ہے ۔ ٹویٹ میں کہاگیا کہ جس اکاﺅنٹ کے بارے میں غیر ضروری طورپر شور مچایا جارہا ہے کو چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نہیں چلا رہے ہیں۔ ٹویٹ میںتمام لوگوںپر زوردیا گیا کہ وہ متحد ہو کر قابض بھارتی انتظامیہ کی طرف سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ کو رکوانے اورعالمی سطح پر بے نقاب کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔ ٹویٹ میں تمام کشمیری حریت پسندوں سے درخواست کی گئی ہے کہ انہیں اپنی صفوںمیں اتحادو اتفاق کو مزیدفروغ دیتے ہوئے مقبوضہ جموںوکشمیر میں نہتے کشمیریوںکی نسل کشی ُکو بے نقاب کرنے پر اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ۔