قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کا معاملہ،اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور

لاہور:()سٹیج اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیوز بنانے کے معاملے پر اداکارہ خوشبو کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

لاہور کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج نے تھیٹر میں سٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے سکینڈل کے کیس کی سماعت کی ، اداکارہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت دائر کی جس کو عدالت نے 21دسمبر تک منظور کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ نےسٹیج اداکاراؤں کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،ایف آئی اے نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پرمقدمہ درج کیا جبکہ گزشتہ روز تھیٹر ڈائریکٹر اجمل ، سمیع اللہ اور عمران اختر کی عبوری ضمانت 21 دسمبر تک منظور کی گئی تھی۔