’امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیے تو پاکستان پھر دہشتگردوں کاہدف بنےگا‘

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ طاقتور امریکا 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکا توپاکستان میں اڈوں سے یہ کیسےممکن ہے؟ اور اگر امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیےتو پاکستان پھر دہشتگردوں کاہدف بنےگا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان افغان عوام کے فیصلے سے بننے والی حکومت کی تائید کرےگا،  افغانستان میں کسی بھی دھڑے کی حمایت نہیں کرتے، ماضی میں ایک دھڑےکی حمایت سے پاکستان نے غلطی کی جسے دہرایا نہیں جائےگا۔

وزیراعظم نے اپنے مضمون میں افغانستان میں سیاسی امن عمل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طاقتور امریکا 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکا توپاکستان میں اڈوں سے یہ کیسےممکن ہے؟ اگر امریکا کو افغانستان کیخلاف اڈے دیے توپاکستان پھردہشتگردوں کاہدف بنےگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی افغان جنگ میں بہت نقصان برداشت کیا، اب پاکستان ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

عمران خان نے اپنے مضمون میں افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتے ہوئےکہاکہ امریکا اورپاکستان کا افغانستان میں ایک ہی ہدف ہے، سیاسی امن عمل، جس کےلئےکوششیں جاری رہیں گی۔