جنوبی کشمیر کے شہری جنید احمد ڈار کی پی ایس اے کے تحت قید کا حکم کالعدم مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے جنید احمد ڈار کی رہائی کا حکم جاری کر دیا

سری نگر() مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے اسکی رہائی کا حکم جاری کیا ہے ۔ جسٹس جاوید اقبال وانی پر مشتمل ہائی کورٹ کے بینچ نے کشمیری شہری جنید احمد ڈار کی پی ایس اے کے تحت قید  کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اسکی فوری رہائی کا حکم جاری کیا۔ جنید نے رواں سال6اپریل کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیان کی طرف سے جاری نظربندی کے احکامات کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاتھا ۔ہائی کورٹ کے جج نے دونوں اطراف کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد شہری جنید احمد ڈار کی رہائی کا حکم جاری کیا۔