مقبوضہ کشمیر: راجوڑی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم جاری ہے، ضلع راجوڑی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ ضلع راجوڑی کے علاقے نوشہرہ میں بھارتی فوج نے علاقے کو سیل کر کے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کیا، غاصب فوج نے بارہ مولا اور سوپور کے علاقوں میں بھی گھر گھر تلاشی لی۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی، ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

via kohinoor news