پتلا دبلا ہونا اچھا نہیں لگتا: نیلم منیر

معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہیں پتلا دبلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگتا۔

اداکارہ نیلم منیر کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کے ہمراہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، جاوید شیخ سمیت دیگر اداکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

نیلم پروگرام کے دوران کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے ایک فلم کیلئے اپنا وزن کم کیا لیکن انہیں پتلا ہونا بالکل اچھا نہیں لگا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اگر ہمارے پشاور میں ایسی دبلی پتلی لڑکیوں کو کوئی دیکھ لے تو کہتا ہے کہ یہ بیمار ہے اسے کچھ کھلاؤ پلاؤ۔

دوسری جانب اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اپنے حوالے سے بتایا کہ میں تمام بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ دبلی پتلی تھی۔