پونچھ میں ایل او سی پر آزاد کشمیر کا شہری گرفتار

جموں ( ) مقبوضہ جموں وکشمیر کے پونچھ سیکٹر میں حد متارکہ پرقابض بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پونچھ کے چکندا باغ میں لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کے ایک شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جس کی 14سالہ شناخت اصمد علی ولد محمد بنارس ساکن ٹاٹر ینوٹ تحصیل راولاکوٹ پاکستان کے بطور ہوئی ہے ۔ایک پولیس آفیسر نے مذکورہ شہری کی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوج گرفتار شدہ شخص سے پوچھ تاچھ کر رہی ہیں کہ آیا وہ غیر دانستہ طور پر سرحد کے اِس پار داخل ہوا ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور مقصد کار فرما ہے