برطانیہ سمیت عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے موثر کردار ادا کرے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ سمیت عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں بند کرانے کیلئے موثر کردار ادا کرے۔انہوں نے اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ واجد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام یقینی بنانے کیلئے مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا ناگزیر ہے ۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے پاکستان اور یورپی ملکوں کے درمیان تجارت اور سیاست سمیت مختلف شعبوں میں کثیر جہتی ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پربھی زوردیا