ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔ غلام نبی آزاد سری نگر کے سانحے کی تحقیقات کے لیے عدالتی انکوائری ہونی چاہیے

کٹھوعہ ()جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی غلام نبی آزاد نے حیدر پورہ سرینگر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک جعلی مقابلوں میں شہری کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ کٹھوعہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ سانحے کی عدالتی تحقیقات کرائی جانی چاہیے تاکہ حقائق کو سامنے لایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ یہ فوج کا نہیں پولیس کا معاملہ ہے، اس لیے اس سانحے کی تحقیقات کے لیے عدالتی انکوائری ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پی کشمیرنے اس واقعہ کی تحقیقات کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فورسز نے خود نہتے شہریوں کو گولیاں مار کر شہید کیا اور اب وہ تحقیقات کرانے کی بات کر رہے ہیں ۔ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ حیدر پورہ میں عسکریت پسندوں کو قتل کیاگیاہے تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ان میں ایک ڈاکٹر، ایک مالک مکان اور ایک مزدورشامل تھا۔ انہوں نے سوال کیاکہ بھارتی فورسز آخر کب تک معصوم شہریوںکو عسکریت پسند قراردیکر قتل کرتی رہیں گی ۔