
پنجاب حکومت نے سموگ کو آفت قرار دیدیا
لاہور: حکومت پنجاب نے سموگ کو آفت قرار دے دیا۔
ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی سموگ اسکواڈ قائم کر دیا گیا ہے۔
حسان خاور نے کہا کہ صنعتی آلودگی پر بھی کبھی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی لیکن ہماری حکومت اس معاملے پر کام کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ آن بھی ائیر کوالٹی انڈیکس پر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے جہاں لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 385 ریکارڈ کی گئی