پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا یادگار بنانے پر کام شروع کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کا 24 برس بعد  تاریخی  دورہ  یادگار بنانے کیلئے منصوبہ  بندی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورے کو یادگار بنانے کیلئے منصوبہ  بندی شروع کردی ہے  اور اس سلسلے میں  ٹیسٹ سیریز کے تین وینیوز پر اہم شخصیات کو مدعو کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے، ٹیسٹ سیریز کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے اعلیٰ حکومتی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 24 برس پہلے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے والے کرکٹرز کو بھی بلایا جائے گا، سابق کرکٹرز کو  راولپنڈی ، کراچی اور لاہور کے ٹیسٹ میچز میں بلایا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ تاریخی دورے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ جلد بلڈ اپ مہم شروع کرے گا تاہم پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے تاحال زور و شور سے یہ مہم شروع نہیں کی جاسکی ہے۔