مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد3لاکھ 33ہزار 76ہوگئی سری نگر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے صورتحال کافی سنگین

سری نگر() مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد3لاکھ 33ہزار 76ہوگئی ہے ۔۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کیلئے 44ہزار 300ٹیسٹ کئے گئے جن میں 5مسافروں سمیت 165افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد  3لاکھ 33ہزار 76ہوگئی ہے۔ متاثر ہونے والوں میں سب سے زیادہ سرینگر ضلع میں 87،  بارہمولہ میں 26، بڈگام میں 9، پلوامہ میں 3، کپوارہ میں 3، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 13، گاندربل میں 13، کولگام میں 1جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔کے پی آئی  کے مطابق سرینگر ضلع میں پچھلے دو ہفتوں سے کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے صورتحال کافی سنگین ہے اور مثبت کیسوں کی شرح 2.3فیصد تک پہنچ گئی ہے۔سرینگر شہر میں 24اکتوبر کو متاثرین کی مجموعی تعداد 75236تھی جو 7نومبر تک بڑھ کر 75 ہزار 950تک پہنچ گئی ہے۔ اسطرح دو ہفتوں میں 714افراد متاثر ہوئے ۔