مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک، ایک زخمی

سرینگر: مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج پر نا معلوم افراد کے حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں نا معلوم افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، ہلاک اہلکار میں بھارتی فوج کا آفیسر اور جونئیر کمیشن اہلکار شامل ہے۔

واقعہ کے بعد بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی مقبوضہ کشمیر میں ساتھیوں کی بازیابی کے لیے گئی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔