بھارت :انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو نماز جمعہ پڑھنے سے روک دیا

ہریانہ:()بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک بارپھر انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نماز جمعہ کے اجتماعات سے روکنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے علاقے گڑگاؤں میں نماز جمعہ کے لیے مختص گراؤنڈ پر ہندو انتہا پسند تنظیم نے دیوالی کی تقریب سجالی جس میں بی جے پی رہنما کپل مشرا نے بھی شرکت کی۔

ہندو انتہا پسند تنظیموں کی شکایت پر آٹھ مقامات پر حکومت نے نماز جمعہ کی ادائیگی کا اجازت نامہ واپس لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے عوامی شکایات پر باقی مقامات پر بھی نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی لگ سکتی ہے۔